پہلگام واقعہ کے بعد سے انڈیا کی طرف سے پاکستان پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جس پر پاکستان کی آرمی مسلسل تحمل اور برداشت سے کام لے رہی تھی۔
گذشتہ دو روز سے انڈیا کے ڈرونز اور زمینی حملوں میں اچانک اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو صبح فجر کے وقت باقاعدہ جواب دینا شروع کیا۔
اس سلسلے میں پاکستان نے باقاعدہ طور پر ایک آپریشن لانچ کیا�
جس کو بنیان مرصوص کا نام دیا گیا ہے۔
بنیان مرصوص عربی زبان کا مرکب جس کا مطلب ہے سیسہ پلائی ہوئی عمارت۔
یہ مرکب قرآن مجید کی سورۃ الصف کی آیت نمبر چار سے لیا گیا ہے۔
اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ
سورۃ الصف – آیت نمبر: 04
بیشک اللہ تعالٰی ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف بستہ جہاد کرتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی عمارت ہیں ۔
Indeed, Allah loves those who fight in His cause in a row as though they are a [single] structure joined firmly.
#MarfatOnline1
